Top Stories Photos on Yahoo! News Photos

Friday, September 12, 2008

منٹو کے 'سياہ ماشے' سے ايک اقتباس

'لوٹا ہوا مال برآمد کرنے کيلیے پوليس نے چھاپے مارنے شروع کيے تو لوگ ڈر کے مارے لوٹا ہوا مال رات کے اندھيرے ميں باہر پھينکنے لگے۔ کچھ ايسے بھی تھے جنہوں نے اپنا ذاتی مال بھی موقع پا کر اپنے سے عليحدہ کرديا تاکہ قانونی گرفت سے سرے سے ہی بچ سکيں۔ ايک آدمی کو بہت مشکل پيش آئي، اسکے پاس شکر کی دو بورياں تھيں جو اس نے لوٹی ہوئی تھيں۔ ايک بوری تو اس نے رات کو کنويں ميں پھينک دی ليکن جب دوسری بوری اٹھا کر کھوہ ميں پھينکنے لگا تو خود بھی ساتھ چلا گيا۔ شور سن کر لوگوں نے کھوہ رسياں ڈال کر آدمی کو باہر نکالا ليکن وہ باہر آکر مرگيا۔ دوسرے دن لوگوں نے استعمال کيلیے پانی نکالا تو وہ ميٹھا تھا، اسی رات اس آدمی کی قبر پر دیے جل رہے تھے اور "سبحان اللہ سبحان اللہ" کا ورد ہو رہا تھا۔

No comments: